Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

لاہور میں شہری پر تشدد اور فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار3 ملزمان عدالت میں پیش

ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
شائع 15 مارچ 2025 01:49pm
گریب ویڈیو تصویر
گریب ویڈیو تصویر

لاہور کے بیجنگ انڈر پاس میں شہری پر فائرنگ اور تشدد کے مقدمے میں گرفتار 3 ملزمان عدالت میں پیش کر دئیے گئے۔

لاہور کے بیجنگ انڈر پاس میں شہری پر فائرنگ اور تشدد کے مقدمے میں گرفتار 3 ملزمان کوکینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

گرفتار ملزمان میں علی رضا ،نوید احمد اور عابد علی شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ثوبیہ شاہنواز نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

تھانہ مغلپورہ پولیس نے شہری پر تشدد اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مغلپورہ میں بیجنگ انڈر پاس پر مسلح گارڈز نے کار سوار شہری کو بیچ سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مسلح گارڈ نے کپڑے کے تاجر کی کار پر پہلے گولی چلائی، پھرسوارپرٹوٹ پڑے۔

عینی شاہدین نے بتایا ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کو فرارکرایا۔ واقعے کی فوٹیج وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی نے ملزمان اورسیکیورٹی کمپنی کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

lahore citizen torture