Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
14 Ramadan 1446  

کراچی: شارع فیصل پر رہائشی فلیٹ میں لفٹ گرنے کا واقعہ، 2 افراد زخمی

کراچی میں ٹرک، ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 2 افراد جاں بحق
شائع 14 مارچ 2025 11:06am

کراچی کے علاقے شارع فیصل نرسری پر واقع رہائشی فلیٹ میں لفٹ گرگئی، لفٹ گرنے کی وجہ سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل نرسری پر واقع رہائشی فلیٹ میں لفٹ گرنے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

ریسکیو حکام نے لفٹ گرنے سے متعلق بتایا کہ لفٹ گرنے کی وجہ سے 2 لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں سمیت 5 افراد کو نکال دیا گیا ہے۔

عباسی اسپتال کی لفٹ کو حادثہ، میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت چوتھی منزل سے آگری

ریسکیوحکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کےمطابق لفٹ گرنے کی وجہ سے 2 لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں سمیت 5 افراد کو نکال دیا گیا ہے، لفٹ حادثے کے 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

دوسری جانب کراچی میں ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد کی سڑکوں پر ٹرک، ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اختر کالونی سگنل سے قیوم آباد جاتے ہوئے پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

کراچی میں نیند آنے پر کار ڈمپر سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے موٹر سائیکل سوار جاں بحق شخص کی شناخت اسٹیفن مسیح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دونوں کی عمریں 30 اور 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہیں۔

متوفی نیشنل میڈیکل اسپتال میں ملازمت کرتا تھا اور اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ڈرائیور موقع سے ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جس پر کنٹینر لدا ہوا ہے۔

ماڑی پور بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، متوفی کی شناخت 18 سالہ ساحل جبکہ زخمی کو 17 سالہ فرحان کے نام سے شناخت کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آنے کا بتایا جاتا ہے۔

karachi

Lift Accident

tanker and dumper

Karachi Dumper Accident

Karachi Heavy Traffic Accidents