Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

طلبا کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا سرکاری ٹیچر گرفتار

ملزم نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کو میسینجر پر کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز بھیجیں
شائع 4 گھنٹے پہلے
علامتی تصویر
علامتی تصویر

مانسہرہ میں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کو طلبا کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف لساں نواب تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم طفیل کے خلاف مقدمہ متاثرہ لڑکی کے بھائی ولید خورشید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کو میسینجر پر کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز بھیجیں، جس کے بعد معاملہ منظر عام پر آیا۔ متاثرہ لڑکی نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیوز اسی کی ہیں، جب کہ دیگر بچیوں کو بھی بلیک میل کیا جاتا رہا۔

ملزم پہلے ہائی اسکول جندور میں تعینات تھا اور تبادلے کے بعد ہائی اسکول پڑھنہ منتقل ہو گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ڈب مانسہرہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ اور ایس پی سٹی کی نگرانی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کے بارے میں بھی تفتیش جاری ہے۔

black mailing

Illicit Videos

Government School Teacher