Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

کراچی کے سول اسپتال میں ادویات کی خریداری میں 35 کروڑ روپے کی خردبرد

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
شائع 12 مارچ 2025 11:08pm

کراچی کے سول اسپتال میں ادویات کی خریداری میں 35 کروڑ روپے کی خردبرد سامنے آئی ہے، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا، کنزیومرز اور میڈیکل اسٹورز کا ریکارڈ بھی غائب کر دیا گیا۔ اسٹورانچارج نیاز خاصخیلی ضمانت مسترد ہونے پر مفرورہیں۔

سول اسپتال کراچی میں ادویات کی مد میں پینتیس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آج نیوز نے حاصل کرلی۔

آج نیوز کو موصول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سول اسپتال کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، ریکارڈ اور کنزیومر اور میڈیکل اسٹور کا ریکارڈ غائب ہے۔

اونکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ اور اسٹاف نرس نے اپنے دستخط جعلی قرار دیے ہیں۔

اے ایم ایس ڈاکٹر نصر اللہ خان نے کہا کہ انہوں نے عام روٹین میں شیٹ پر دستخط کیے تھے، سول اسپتال کا اسٹور انچارج نیاز علی خاصخیلی نے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا اور عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر مفرور ہے۔

نیاز خاصخیلی کے خلاف اسپتال کی ادویات میں خورد برد کا کیس ہے۔

karachi

civil hospital