Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

مصطفی عامر قتل کیس؛ منشیات فروشی کی تفتیش کہاں تک پہنچی؟ دوسری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی

قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 17 مارچ کو ہوگا
شائع 12 مارچ 2025 04:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مصطفی عامرقتل کیس میں منشیات فروشی کی تفتیش کہاں تک پہنچی؟ قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 17 مارچ کو طلب کو ہوگا، آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔

مصطفیُ عامر قتل کیس کے معاملہ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کی دوسری میٹنگ طلب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی میٹنگ پیر 17 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی۔

آئی جی سندھ کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس طلب کرلیا گیا۔ آئی جی سندھ کمیٹی کو کیس کی پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔ ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس بھی مختلف کاروائیوں کے حوالے سے کمیٹی کو تفصیلات بتائینگے۔

کمیٹی کنوئینرعبدالقادر پٹیل اور دیگر اراکین آئی جی سندھ سے کیس کی تازہ ترین پیشرفت پر بریفنگ لینگے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے کراچی میں بھی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان نے جعلسازی اور کرپٹو کرنسی کے کام کا اعتراف کرلیا

پہلا اجلاس

گذشتہ ہفتے مصطفیٰ عامرقتل کیس کی تحقیقات اسٹینڈنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی کراچی میں بیٹھک لگی، اجلاس میں قادرپٹیل، سید رفیع اللہ، نبیل گبول اورخواجہ اظہارشریک ہوئے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر دیگر نے قتل کیس اور منشیات اسمگلنگ سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ٹھوس شواہد اورلائحہ عمل پرمشتمل مسودہ پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مصطفی عامر قتل کیس اور ابتک کی تفتیش و پیش رفت سے متعلق بریفنگ کا احاطہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی چیئرمین رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کی۔

اجلاس میں اراکین کمیٹی ایم این اے آغارفیع اللہ، خواجہ اظہارالحسن، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹرایف آئی اے، سیکریٹری ایکسائز سندھ، ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز، سی آئی اے، ساؤتھ، ایس ایس پی اے وی سی سی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Mustafa Kidnapping case

Mustafa Murder Case

Armaghan