Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

خیرپور میں سینئر ایڈووکیٹ علی پھلپوٹو فائرنگ سے قتل

سینئر ایڈوکیٹ کے قتل کی اطلاع پر وکلاء کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی، پولیس
شائع 12 مارچ 2025 12:07pm

خیرپور میں سینئر ایڈووکیٹ لیاقت علی پھلپوٹو کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ لیاقت علی کی لاش اُن کے اوطاق سے ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر ایڈووکیٹ لیاقت علی کے قتل کی اطلاع پر وکلاء کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردیں۔

کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا

پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم مکمل ہوجائے گی، ابھی اہم شواہد جمع کررہے ہیں۔

دوسری جانب خیرپور کے قریب زمین کے تنازع پر 2 گروپ آمنے سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق گروپوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ سے دونوں گروپوں کے7 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوٹھ بھانو پھلپوٹو میں تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

advocate murdered