Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں رات بھر ڈاکو راج، کہیں ڈاکو مارے گئے تو کہیں شہری زخمی ہوئے

رمضان المبارک کے دوران ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا
شائع 10 مارچ 2025 08:29am

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رات گئے ایک گھنٹے کے دوران دو ڈاکو ہلاک اور دو شہری زخمی ہوگئے۔ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ایک شہری نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوئے تھے، تاہم شہری نے تعاقب کرتے ہوئے چلتی موٹر سائیکل پر انہیں گولیاں مار دیں۔

اورنگی ٹاؤن حنیف آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا، جبکہ دریا گوٹھ میں بھی راہزنوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شہری زخمی ہوا۔ گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں ملزمان ایک خاتون سے سونے کے کنگن چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ دکان کے اندر پیش آیا۔

کراچی: مبینہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا

کراچی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Karachi Street Crimes