Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

ارمغان منشیات کیس میں گتھیاں مزید سلجھنے لگیں، ملزم ساحر حسن کے 8 سال کی عمر سے منشیات کے استعمال کا انکشاف

ساحر 8 سال کی عمر سے منشیات استعمال کرتا تھا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شعیب میمن
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2025 12:20am

ارمغان منشیات کیس میں گتھیاں مزید سلجھنے لگی۔ ملزم ساحر حسن کے 8 سال کی عمر سے منشیات کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن شعیب میمن نے کہا ہے کہ ساحر کی فیملی بھی منشیات استعمال کرتی تھی، 14 سال کی عمر میں ویڈ کاشت کیا کرتا تھا ۔ ساحر کے پاس منشیات اسلام آباد سے بازل اور یحییٰ کے ذریعے آئی، بازل اور یحیٰی کی گرفتاری کے بعد معاملہ کلیئر ہوجائے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن شعیب میمن نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی عامر کیس میں ساحر حسن کو گرفتار کیا۔ ایک اور کارروائی میں مزید دو ملزمان کو بھی گرفتار کیے ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن شعیب میمن نے نجی ٹی وی سے اپنی گفتگو میں ملزمان کی جانب سے کوکین لاہور سے لائے جانے کا بھی انکشاف کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن شعیب میمن کا کہنا ہے کہ مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیش کا عمل جاری ہے۔ گذشتہ رات 2 مزید لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، فرحان اور محمد غنی کوکین سپلائر ہیں۔

شعیب میمن نے کہا کہ دونوں ڈی ایچ اے کلفٹن کی ڈانس پارٹیز میں کوکین سپلائی کرتے ہیں، ملزمان سے 80 گرام کوکین برآمد کی، یہ 1،1 گرام کی پیکنگ میں کوکین بیچتے تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ یہ لاہور سے کوکین خریدتے تھے، 100 گرام کوکین 10 لاکھ میں لاہور سے لاتے تھے، ملزمان کراچی میں یہ کوکین 20 لاکھ کی بیچتے تھے۔

منشیات کے گندے دھندے کے بڑے کردار بے نقاب، منشیات کیس کے ملزم ساحر حسین نے اسپیشلائزڈ یونٹ کو سب بتا دیا

شعیب میمن نے کہا کہ مجموعی طور پر ہم نے 3 گرفتاریاں کی ہیں، ابھی تک کوئی سیاسی سرپرستی کا معاملہ سامنے نہیں آیا، ان سے کوکین خریدنے والوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ کچھ کوکین استعمال کرتے تھے اور کچھ سب ڈسٹریبیوٹر تھے، ہمارا مین ٹارگٹ ڈسٹری بیوٹر ہوگا، ہمارے پاس ایک لنک مسنگ ہے۔

ڈارک ویب سے منشیات کی سپلائی، مصطفیٰ عامر اور ساحر حسن کراچی کے بڑے منشیات ڈیلرز میں شامل، حکام کا انکشاف

شعیب میمن نے کہا کہ ساحر کے پاس منشیات اسلام آباد سے بازل اور یحییٰ کے ذریعے آئی، کیلی فورنیا سے اسلام آباد کا ٹراسپورٹ لنک مسنگ ہے، بازل اور یحیٰی کی گرفتاری کے بعد معاملہ کلیئر ہوجائے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ساحر 8 سال کی عمر سے منشیات استعمال کرتا تھا، ساحر کے گھر میں فیملی منشیات استعمال کرتی تھی، ساحر بھی فیملی کی طرف سے استعمال منشیات استعمال کرتا تھا، ساحر 14 سال کی عمر میں گھر میں ویڈ کاشت کرتا تھا۔

مصطفی عامر قتل کیس؛ قائمہ کمیٹی کےاہم اجلاس میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سی آئی اے و دیگر کی بریفنگ

شعیب میمن سے سوال پوچھا گیا کہ ارمغان کے گھر میں پارٹیز میں کونسی بڑی شخصیات آتی تھیں؟ جس پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جواب دیا کہ یہ تفتیش ہماری ڈومین میں نہیں ہے، تفتیش کر رہے ہیں کہ ساحر کے والد کا کیا کردار ہے، ساحر کے والد کے مینجرکے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ ساحر کے والد اور مینجر کا اگر کوئی بھی کردار ہوا، چاہے انویسٹمنٹ، اسپانسرشپ یا سپورٹ کا کردار ہوا، تو ان دونوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں گے۔

Mustafa Murder Case

Armaghan

Sahir Hasan