Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں، ایک نیکی پر 70 گنا زیادہ ثواب ملتا ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

شہرہ آفاق مذہبی اسکالر کی گورنر ہاؤس کراچی کے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت
شائع 08 مارچ 2025 11:28pm

شہرہ آفاق مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں، اس مقدس ماہ میں ایک نیکی پر 70 گنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔

اس موقع گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آئے ہیں، ہماری درخواست پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مظالم کے خلاف مسلمانوں کے لئے دعا کی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنرہاؤس کراچی میں افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی، گورنرسندھ نے طلبہ اور شہریوں کا گورنر ہاﺅس آمد پر خیر مقدم کیا۔

طلبہ اور لوگوں نے گورنرسندھ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں، کامران ٹیسوری کچھ دیر طلبہ اورلوگوں میں گھل مل گئے اور مسائل معلوم کئے۔

اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ گورنرسندھ کے ہمراہ افطار ڈنر کرنا ہمار ے لئے منفرد لمحہ تھا۔ افطار ڈنر میں مختلف جامعات این ای ڈی، حبیب ، یو آئی ٹی، کے آئی ای ٹی اور میٹرو پولیٹن جامعات کے طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

karachi

Governor Sindh

kamran tessori

Dr.Zakir Naik