Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
16 Ramadan 1446  

جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج

ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی
شائع 07 مارچ 2025 11:59pm

جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔

مقدمے میں بدنام زمانہ ڈاکو مچھو بنگلانی سمیت آٹھ ڈاکو نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔ علاقہ مکینوں کی مزاحمت پرڈاکو فرار ہوگئے تھے۔

جیکب آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

تین موٹر سائیکل پر سوار ڈاکؤں نے خواتین اساتذہ کی گاڑی روکی۔ خواتین اساتذہ نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر قرآنی آیات کا ورد شروع کردیا۔

اسی دوران علاقے کے لوگوں نے مزاحمت کی، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مسلح افراد نے تین افراد کو اغوا کیا تھا جبکہ ایک ہفتے قبل پولیس اہلکار شہید کردیا گیا تھا۔

Jacobabad

lady teachers