Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

کراچی: منگھو پیر کےعلاقےعمر گوٹھ سے نویں جماعت کا طالب علم اغوا

اغوا کاروں کی جانب سے مغوی عابد اللہ کے گھر والوں سے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2025 11:34pm

کراچی کے علاقے منگھوپیر سے نامعلوم ملزمان نے نویں کلاس کے طالب علم کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر سے اغوا ہونے والے نویں کلاس کے طالب علم عابداللہ کی عمر 17 سال ہے، جسے گزشتہ رات کو اغوا کیا گیا تھا۔

اغوا کاروں کی جانب سے مغوی عابد اللہ کے گھر والوں سے 6 کروڑ روپے کا تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے بچہ اغوا، وارڈ سکیورٹی انچارج گرفتار

کراچی : کمسن بچی کو اغواء کرنے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار

ذرائع کے مطابق واقعہ 5 مارچ کو پیش آیا، 16سالہ عابد نماز پڑھنے کے لیے گھر سے نکلا تھا اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج ، تفتیش اے وی سی سی منتقل کردی ہے۔واقعے کی اے وی سی نے تحیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا، ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق پولیس حکام سے واقعے سے متعلق تمام تر تفصیلات طلب کرلیں ہے۔

karachi

kidnapped

Manghopir

boy