منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات، ارمغان اورساحرحسن نے تفتیش میں اہم نام اگل دیے
ارمغان منشیات کیس کراچی پولیس کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا، اسمگلنگ نیٹ ورک سے جڑی اہم شخصیات پر ہلکا ہاتھ رکھنے کےعوض لاکھوں روپے بٹور لیے۔ مختلف اداروں کے افسران، سیاستدانوں اورشوبز کی سو سے زائد شخصیات سے پوچھ گچھ کے بعد معاملات طے ہوئے ان کے نام کیس سے الگ کردیے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس اور منشیات کی اسمگلنگ و سپلائی کے مذموم دھندے میں کیس کی تفتیش ارمغان اور ساحر حسن نے دوران تفتیش اہم نام اگل دیے۔
ارمغان کیس میں اہم شخصیات سے ہلکا ہاتھ رکھنے کےعوض لاکھوں بٹورے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران ، سیاستدانوں، شوبزسے جڑی 100سے زائد شخصیات سے پوچھ گچھ کی گئی۔ جن سے معاملات طے ہوئے ان کے نام کیس سے الگ کردئیے گئے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن سیل، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کیس کوکمائی کا ذریعہ بنا لیا، کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے کر اور ہراساں کر کے لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں۔ دوران تفتیش مختلف اداروں کے افسران، سیاست دان، شو بز سے جڑے نام سامنے آئے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق بیورو کریٹس اور مختلف اداروں کے افسران اور ان کے بچوں کے نام بھی سامنے آئے، تفتیش کی ابتدا میں ویڈ کے کاروبار سے جڑے 45 سے زائد افراد کے نام تھے۔ انٹیروگیشن رپورٹ کی تکمیل تک اب شریک جرم افراد کی تعداد دس بھی نہیں رہی۔
ارمغان کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا معاملہ
کراچی میں مصطفیٰ عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ۔ ایف آئی اے نے ارمغان کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات تیزکردیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے بھی رجوع کر لیا گیا ، ملزم کے اکاؤنٹس کی تفصیلات آنے کے بعد منی لانڈرنگ سے متعلق بھی تحقیقات ہوگی۔
Comments are closed on this story.