Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں ڈاکو راج برقرار؛ بے رحم لٹیروں نے مزاحمت پرمزید دو زندگیاں چھین لیں

رواں برس ڈکیتی مزاحمت پراموات 20 تک جا پہنچیں
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2025 11:50pm

کراچی میں ڈاکو راج برقرارہے۔ بے رحم لٹیروں نے مزاحمت پرمزید دوزندگیاں چھین لیں۔ مارچ کے 5 دنوں میں 5 کراچی والے ڈاکوؤں کی گولیوں کا شکار بنے جبکہ رواں سال 20 گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

کراچی میں ماہ رمضان کے دوران پی ای سی ایچ ایس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی گئی۔ پنتالیس سالہ ساجد جیکب لائن کارہائشی تھا۔ ماں، بیوہ اور بارہ سالہ بیٹی کو سوگوارچھوڑ گیا۔

سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے پر بھی ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا۔ ڈاکوؤں نے ہاشر سے نئی موٹر سائیکل چھیننی۔ مزاحمت پرگولیاں ماردیں۔

مقتول ہاشر کے بھائی کے مطابق ہاشرکی چارماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

دوسری طرف کراچی کے علاقے اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک خاتون اور مرد پسٹل کا بٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

کراچی: تھانے کے باہر شادی میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق، مقدمہ درج

کراچی: جرگے کے دوران فائرنگ کا مقدمہ درج، ایک شخص جاں بحق

شہر میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان افطاری کے وقت گھر میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے خاتون زخمی ہوگئی اور ڈاکوؤں نے مرد کو پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون و مرد کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مارچ کے 5 دنوں میں 5 کراچی والے ڈاکوؤں کی گولیوں کا شکار بنے جبکہ رواں سال 20 گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ لٹیرے ہرگلی ہرچوک پردندناتے ہیں۔ پولیس کنٹرول میں مکمل ناکام ہے۔

robbers

Orangi Town

woman injured

man injured pistol butt