جیکب آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق
جیکب آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ملزمان نے کار پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ مقتولین کی شناخت ظہور، رحیم اورمعشوق کے نام سے ہوئی۔
جیکب آباد کے قریب زرعی زمین کے تنازعے نے چار جانیں لے لیں کھوسو قبیلے کے مسلحہ افراد نے اپنی ہی برادری کے تین افراد کو قتل کردیا۔
افسوس ناک واقعہ تھانہ میران پور کی حدود سم شاخ کے قریب پیش ایا جہاں پر مسلحہ افراد نے کار پر اندھا دہند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
مقتولین کی شناخت ظہوراحمد، رحیم بخش اورمعشوق کھوسو کے نام سے ہوئی ہے جوکہ گاؤں بچل کھوسو کے رہائشی ہیں۔
مقتولین کے چچا کا کہنا ہے کہ ہمارے اپنے قبیلے کے افراد نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ہمارے تین افراد کو قتل کیا ہے ہماری پہلے کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف وہراس چھا گیا، پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے جیکب آباد میں فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کوگرفتارکرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کاحکم دے دیا۔
Comments are closed on this story.