Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں ماہ مبارک کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو معصوم شہری لٹیروں کی گولیوں کی بھینٹ چڑھ گئے

رواں سال کے چونسٹھ دنوں میں انیس شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2025 12:18am

کراچی میں دندناتے ڈاکوؤں کولگام نہ ڈالی جاسکی۔ لٹیروں نے مزاحمت پر مزید دو شہریوں کی جان لے لی۔ قائد آباد میں مشتعل افراد نے شہری کی جان لینے والے ڈاکو کو پکڑ لیا۔ شہریوں نے زخمی ڈاکو کو اسپتال سے نکال کر مار ڈالا۔ رواں سال لوٹ مار کی وارداتوں میں ملزمان کی فائرنگ سے 19 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

قائد آباد میں مرغی خانے کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا بابر سوئمنگ پول کا مالک تھا۔ واردات موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے کی۔

دو روز میں ایک ہی علاقے میں ڈاکوؤں نے دوسرے شہری کو موت کی نیند سلا دیا۔ مقتول بابر کے جسم پر 2 گولیاں لگیں، مقتول گلستان سوسائٹی کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرنے والے ڈاکو کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائی اور تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا۔

مقتول شہری کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے فرار ڈاکو کی تلاش شروع کردی ہے۔

ادھر لانڈھی میں ڈاکوؤں نے ملک شاپ کو لوٹ لیا۔ تین شہریوں کو بھی موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیا گیا۔

شہری کی جاں بحق ہونے کے واقعے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

دوسری جانب کراچی کے علاقے قائد آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے علاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کی ملاقات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔

علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی سے وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دو دن میں دو شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوئے ہیں۔

زخمی نوجوان دم توڑگیا

پولیس کئ مطابق پنجاب بس اڈے کے قریب فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑگیا۔ فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی، مقتول سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تھی، مقتول کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر قائد میں ماہ رمضان المبارک کے دوران اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی ہے چار دن میں چار شہری قتل ہوگئے۔

دوسری طرف لانڈھی میں ڈاکوؤں نے ملک شاپ لوٹ لی، تین شہریوں کو بھی موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیا گیا۔

رواں سال لوٹ مار کی وارداتوں میں ملزمان کی فائرنگ سے 19 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلے سمیت عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا، زخمیوں سمیت آٹھ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔

مبینہ پولیس مقابلے بفرزون، نارتھ کراچی ، اتحاد ٹاؤن اور گلبرگ کے علاقے میں پیش آئے۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes