Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

ٹنڈوالہ یار میں ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر، دو افراد جاں بحق
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2025 08:00pm

داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ اپرکوہستان قراقرم روڈ تحصیل داسو میں گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

رپورٹ کے مطابق اپرکوہستان قراقرم روڈ تحصیل داسو میں گاڑی بےقابو ہوکر کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

امدادی ادارے 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی اور ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔

رانا ثنا اللہ پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے سے بری

امدادی ادارے کے مطابق اپرکوہستان اہل کاروں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا۔

ٹنڈوالہ یار میں ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر، دو افراد جاں بحق ہوگئے

ٹنڈوالہ یار میں ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر، دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نےٹرک ڈرائیور کوگرفتارکرکےٹرک تحویل میں لےلیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ٹنڈوالہ یار کی ابراہیم کالونی سے ہے،جان بحق ہونیوالوں میں 23 سالہ اشوک کوہلی اور 22 سالہ پریموکولہی شامل۔

Dasu Dam

fell into a ditch

3 dead

tando allahuar