نومنتخب وزرا اور مشیروں کو آج قلمدان ملنے کا امکان، وزیر اعظم نے مشاورت مکمل کرلی
ذرائع کے مطابق نو منتخب وزراء مملکت اور مشیروں کو قلمدان دینے کے معاملے پر وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کل نو منتخب وزراء کو قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ علی پرویزکو پیٹرولیم، مصدق ملک کو ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ حنیف عباسی کوریلوے، مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت ملے گی۔ پرویز خٹک بین الصوبائی رابطہ کی وزارت سنبھالیں گے۔
نومنتخب وفاقی وزراء اور مشیروں کو قلمدان دینے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے مشاورت مکمل کرلی۔ آج نو منتخب وزراء کو قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر محمد علی کو نجکاری، وفاقی وزیرعلی پرویز ملک کو پیٹرولیم کی وزارت ملنے اور ڈاکٹر مصدق ملک کو ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر توقیر کو کابینہ و اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی وزارت ملنے جبکہ حنیف عباسی کو ریلوے، مصطفی کمال کوسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رضا حیات ہراج کو پارلیمانی امور، خالد مکسی کو وزارت پانی پرویز خٹک کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت مل سکتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت صحت، شیزہ فاطمہ کو وزارت آئی ٹی ملنے کا امکان ہے جبکہ گیارہ وزراء مملکت کو مختلف وزارتوں میں کھپایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان کی لیگی قیادت سے ناراض ہیں، بلوچستان سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب ناصر، میاں خان بگٹی کابینہ میں نہ لئے جانے پر نالاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے کابینہ میں دیرینہ وزکرز کو سراسر نظر انداز کرنے پرارکان اسمبلی نے شکوہ کیا ہے کہ کابینہ میں بلوچستان سے ن لیگ میں انتخابات سے قبل شامل ہونے والوں کو ترجیح دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی نے کابینہ میں توسیع پر نظر انداز کرنے پر مایوسی کا اظہارکیا ہے۔
Comments are closed on this story.