ٹل سے پھل، سبزیاں اور اشیائے ضروریہ لے کر قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
ٹل سے پھل، سبزیاں اور اشیائے ضروریہ لے کر قافلہ پار اچنار پہنچ گیا۔ دو سو پچیس چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے پہنچتے ہی شہریوں کا رش بڑھ گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اشیاء خورد و نوش پر مشتمل 225 چھوٹی بڑی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا۔ قافلے میں گیس، پٹرول، دوائیاں وغیرہ بھی شامل ہیں، ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کا عمل بھی بلا تفریق تیزی سے جاری ہے۔
پاراچنار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹل سے پاراچنار کے لیے اشیاء خورد نوش اور ضروریات کی دیگر اشیا پر مشتمل چھوٹی بڑی گاڑیاں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا ہے۔
کرم کیلئے 30 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ، سڑکوں کی بندش کیخلاف احتجاج جاری
گاڑیوں میں پھل، سبزی اور دیگر اشیائے ضروریات زندگی پر مشتمل چیزیں شامل ہیں۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ گاڑی پہنچنے کے بعد مقامی لوگ بڑی تعداد میں خریداری کے لیے پہنچ گئے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بازار میں اشیاء ضروریہ مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔
صدر ٹریڈ یونین کا کہنا ہے کہ شہریوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے کم از کم پانچ سو ٹرکوں کی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.