بھارتی تاجر کے کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کینیڈامیں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے، گلوبل نیوز کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انکت سریواستو کو کینیڈین سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی ہدایت دی۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا۔
بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق “2009 میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سریواستو گروپ کے نائب چیئرمین انکت سریواستو کو کینیڈا کے سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی “ہدایت دی تھی۔
کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا، سی ایس آئی ایس اور کینیڈا کے دیگر حکام کا کہنا ہے کہ سریواستو گروپ نے یورپ میں بھی بھارت کے حق میں مہمات چلائیں۔
بھارتی حکومت دیگر ممالک میں غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث رہتی ہے، کینیڈا سے لیکر امریکا میں قتل کی سازش تک سب کچھ عیاں ہے۔
گلوبل نیوزکے مطابق بھارتی کاروباری گروپ ”سریواستو“ کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں ہے، یہ گروپ، نئی دہلی کے ایک خاندان کے زیر انتظام ہے۔
گلوبل نیوزکا کہنا ہے کہ گروپ اخباروں اور تیل و گیس کی صنعت کے کاروبار سے وابستہ ہے، سریواستو گروپ کے سینئرعہدیداران خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس کے مطابق سروس ”را“ نے انکت سریواستو کو امداد دی، سریواستو گروپ پر الزام تھا کہ وہ جعلی ویب سائٹس چلاتا ہے۔ سریواستو گروپ کی ویب سائٹس جعلی خبریں پھیلا تی ہیں۔
انکت سریواستوکو حکام نے کینیڈا میں مستقل رہائش دینے سے انکار کر دیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی باشندے غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں، شواہد کے مطابق بھارت دوسرے ممالک میں کھلی مداخلت کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.