Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، ایف سی اہلکار شہید

خود کش حملے میں ایف سی کے چار اہلکا بھی زخمی ہوئے
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2025 11:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو
Attack on FC Convoy in Kalat, One Martyred - Breaking - Aaj News

قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، حملے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہد ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں حملے کے نتیجے میں ایف سی کے چاراہلکار بھی زخمی ہیں۔ خود کش حملے میں نائیک عطااللہ شہید ہوگئے۔

زخمیوں میں سپاہی وکیل، زاہد، عباس اور مشتاق شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکویرٹی فورسز کا قافلہ مڈوے کے قریب سے گزر رہا تھا جب دھماکا ہوا۔

ڈی سی قلات کا کہنا ہے کہ دھماکا خاتون خود کش حملہ آور نے کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت

وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ کی مذمت کی اور ایف سی کے شہید اہلکار عطا اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور بیان میں کہا کہ شہید عطا اللہ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیرداخلہ نے زخمی جوانوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایف سی کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایف سی کی انمٹ قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات میں ایف سی کے قافلے پرخودکش دھماکے کی مذمت کی ہے اوردھماکے میں شہید اہلکار کی لازوال قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہید ایف سی اہلکار کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کیا اورزخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

تونسہ شریف میں دہشت گردوں چیک پوسٹوں پرحملہ

دوسری جانب تونسہ شریف میں دہشت گردوں نے بیک وقت 2 چیک پوسٹوں پرحملہ کیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی جانب سے شدید فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

پولیس کے مطابق بستی جا دے والی اورلاکھانی چیک پوسٹ پرحملہ ہوا، دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ واقعےمیں کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جوابی کارروائی پر دہشت گرد پسپائی اختیار کرکے پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے۔

FC Balochistan

qallat