Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری، 50 افراد کے بیانات قلم بند

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لیں
شائع 02 مارچ 2025 04:46pm

اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، سی ٹی ڈی نے زخمیوں سمیت 50 افراد کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔ خودکش بمبارکے اعضا ڈی این اے کیلئے بھیجوا دیے گئے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لیں۔

جامعہ حقانیہ دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی کو تحویل میں لینے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ اور خودکش حملہ آور کی تصویر جاری

خودکش بمبارکے اعضا ڈی این اے کیلئے بھیجوانے کے بعد سی سی ٹی وی کوتحویل میں لینے کا مرحلہ مکمل ہوا، پولیس حکام کے مطابق پولیس سمیت حساس اداروں نے تمام زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے، حساس اداروں نے 50 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔

حکام کے مطابق تحقیقات میں موبائل کمپنیوں سے بھی مدد طلب جبکہ کال ڈیٹا ٹریس کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ اور خودکش حملہ آور کی تصویر جاری

واضح رہے کہ دو روز قبل 28 فروری کو نوشہرہ میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں خودکش دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید ہوگئے، دھماکے میں 16 افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔ حملہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا، پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

KPK

Suicide

KPK Police

Akora Khatak Blast