Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ کی پہلی سحری، ماہ صیام کی فضیلت اور پہلے عشرے پر سیر حاصل گفتگو

ٹرانسمیشن میں ڈیجیٹل کریئٹر حرا نذیر نے میڈیا کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی
شائع 02 مارچ 2025 08:43am
Istaqbal e Ramzan - 1st Sehri - Baran-e-Rehmat Sehri Transmission with Syed Shaharyar Asim

آج نیوز کی رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ کی پہلی سحری ٹرانسمیشن میں ماہ صیام کی فضیلت اور پہلے عشرے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ قوال علی زمان اور زمان زکی تاجی نے سماں باندھ دیا۔

آج نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ میزبان سید عاصم شہریار عرف شیری کے ساتھ شروع ہوگئی ہے، قاری بلال نے قرآت پیش کرکے پہلی سحری ٹرانسمیشن کا آغاز کیا۔ جبکہ نعت خواں راحت گابا نے ہدیہ نعت پیش کی۔

پہلی سحری ٹرانسمیشن میں اسلامک اسکالر مفتی محسن الزماں نے ماہ صیام کی فضیلت اور پہلے عشرے پر سیر حاصل گفتگو کی۔

مہمان خصوصی بانی انڈس اسپتال ڈاکٹر عبدالباری نے بھی انڈس اسپتال کے حوالے سے گفتگو کی۔

ٹرانسمیشن میں ڈیجیٹل کریئٹر حرا نذیر نے میڈیا کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی اور قوال علی زمان اور زمان زکی تاجی نے قوالی سنا کر سما باندھ دیا۔

شیف زینب کرمانی نے سحری ٹرانسمیشن میں چکن ہانڈی بنانے کی ترکیب بتائی۔

Ramadan 2025

Aaj News Ramadan Transmission

Baran e Rehmat