رضا ربانی نے آزادی صحافت پر قدغن کو ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف قرار دے دیا
پیکا قانون کے خلاف کراچی پریس کلب میں آزادی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، رضا ربانی نے آزادی صحافت پر قدغن کو ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پیکا قانون قوم پر حملہ ہے، سب سے زیادہ نقصان تحقیقاتی صحافت کا ہوگا۔
کراچی پریس کلب میں پیکا قانون کے خلاف آزادی کنونشن میں شرکا نے قانون پرعمل درآمد روکنے اوراسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔
کراچی پریس کلب میں پیکا قانون کے خلاف آزادی کنونشن میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت وکلاء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری
سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پیکا کالا قانون ہے اس سے ریاست کمزور ہوگی اور میڈیا پہلے سے زیادہ کنٹرولڈ ہوگا، حکومت اس قانون پر عمل درآمد روک کر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ
آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ پیکا ایکٹ ناصرف صحافت پر حملہ ہے بلکہ یہ قوم پر بھی حملہ ہے یہ قانون سب کے خلاف استعمال ہوگا، سب سے زیادہ نقصان تحقیقاتی صحافت کو ہوگا۔
آزادی کنونشن سے بیرسٹرصلاح الدین، حلیم عادل شیخ، مسلم پرویز ، طحہ احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا، کنونشن کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed on this story.