بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟
بلوچستان اسمبلی کی تاریخی عمارت منہدم کرکے نئے ایوان کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈیزائن میں بلوچ ثقافت کو مدنظر رکھا جائے گا۔
بلوچی گدان یعنی خیمے کی طرز پر بنی بلوچستان اسمبلی کی تاریخی عمارت آج کل وجہ تنازعہ بنی ہوئی ہے، 38 برس قبل 5 کروڑ کی لاگت سے بننے والی عمارت طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔
حکومت اس عمارت کو خستہ حال قرار دے کر نئی عمارت کی تعمیر چاہتی ہے، اس کے لیے اسمبلی سے قراردار بھی منظور کرالی ہے، بلوچستان حکومت نے نئی عمارت کے لیے 5 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں، لیکن لاگت اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
بلوچستان اسمبلی؛ دہشتگردی کا شکار شہریوں کی مالی امداد و بحالی کا ترمیمی بل منظور
اپوزیشن کی جانب سے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ارکان اس قومی ورثے کو گرانے کے حق میں نہیں اور اسے محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں قلات میں دہشت گردی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
ثقافتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی عمارت بھی گدان کے ڈیزائن پر تیار کی جائے اور اس کے لیے رقم ترقیاتی پروگرام سے نہ لی جائے تو معاملہ احسن طور پر آگے بڑھ سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.