Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

جاوید بٹ قتل کیس: اہلیہ نے ملزم کے حق میں بیان دے دیا

قیصر بٹ ہمارا ملزم نہیں، اہلیہ مقتول جاوید بٹ
شائع 01 مارچ 2025 10:42am

جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں گروپس میں صلح کے بعد طیفی بٹ کی مدعیہ بہن نے عدالت میں ملزم قیصر بٹ کے حق میں بیان دے دیا۔

لاہور کی ضلعی عدالت میں جاوید بٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی، مقتول جاوید بٹ کی اہلیہ نے عدالت میں بیان دیا کہ قیصر بٹ ہمارا ملزم نہیں ہے، ہمیں اس کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سرفراز احمد نے قیصر بٹ کی عبوری ضمانت کو کنفرم کرلیا۔

جاوید بٹ قتل کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کر رکھا ہے، جس میں 302 ،324 اور 334 کی دفعات شامل ہیں اور مقدمے میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح ، قیصر بٹ اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد قیصر بٹ نے پولیس کے سامنے سرینڈر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں، ہم پولیس کے سامنے سرینڈر کریں گے اور پولیس کو مطمئن کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل طیفی بٹ اور قیصر بٹ گروپ میں صلح ہوئی تھی، قیصر بٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

Taifi Butt

Javed Butt

Qiaser Butt