Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں اسکول سے اغوا ہونے والا کم سن بچہ بازیاب

پولیس نے ملزم عامر کو لیاری سے گرفتار کیا
اپ ڈیٹ 27 فروری 2025 12:03am

کراچی میں 5 روز قبل اسکول سے اغوا کیا گیا کم سن بچہ بازیاب کرا لیا گیا، ملزم بھی پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق 5 سالہ بچے کو پانچ دن قبل سہراب گوٹھ سے اغواء کیا گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ 19 فروری کو تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہوا۔

لوئر دیر: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ لاسی گوٹھ میں بچے کے اسکول میں ٹیچر حیات کو کال کی، استاد کو کہا کہ بچے کا یونیفارم کا ناپ لینا ہے۔

مانسہرہ: شہری کی نازیبا ویڈیو بناکر بھاری رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار

ملزم کے بیان کے مطابق اسکول انتظامیہ نے بچے کو میرے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزم محمد عامر کو لیاری سے گرفتار کیا ہے۔

ملتان میں دوروز قبل اغوا کیے جانیوالہ تین سالہ بچہ بازیاب

ملتان میں دوروز قبل اغوا کیے جانے والے تین سالہ بچے عبید کو بازیاب کرالیا گیا۔ تھانہ شاہ شمس پولیس نے مرکزی ملزم سلمان کو گرفتارکرلیا۔

ملزم نے بچے کو گھرکے سامنے سے اغوا کیاتھا ۔ ملزم بچے کو اغوا کرکے بہاولپور لے گیا تھا۔

karachi

kidnapped

Kids

Karachi Police