Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے 6 مئی تک کا الٹی میٹم، احتساب کا عمل شروع

احتسابی عمل کے نتائج کی بنیاد پر آئندہ ماہ صوبائی کابینہ میں سزا اور جزا کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع
شائع 25 فروری 2025 12:55pm

خیبر پختونخوا احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزراء، مشیروں اور خصوصی معاونین کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکموں کی کارکردگی، مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ 6 مئی تک متوقع ہے۔

احتساب کمیٹی کی ہدایت کے مطابق، آج سے ہر محکمے کے وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی مبینہ کرپشن میں ملوث حکام کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے گی اور 6 مئی تک کارکردگی رپورٹ مرتب کر کے بانی چیئرمین کو پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، احتسابی عمل کے نتائج کی بنیاد پر آئندہ ماہ صوبائی کابینہ میں سزا اور جزا کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس کے تحت کارکردگی پر پورا نہ اترنے والے وزراء اور مشیروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

KPK CABINET

PTI Accountability Committee