پاراچنار احتجاج: معذور سماجی کارکن سرتاج حسین کی گرفتاری کا مقدمہ درج، اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ
پولیس نے معذور سماجی کارکن سرتاج حسین کو پاراچنار میں احتجاج کرنے پر گزشتہ روز گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف دیگر تین افراد سمیت آج مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں سرتاج حسین، حیدر، جوہر علی اور آصف علی شامل ہیں۔
سرتاج حسین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرم کی عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور اقوام متحدہ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر کی کارروائیوں کی وجہ سے پانچ لاکھ پرامن شہری پانچ ماہ سے محصور ہیں۔
کرم اور پاراچنار میں دھرنوں کے سربراہی کرنے والے افراد گرفتار
سماجی رہنما میر افضل خان نے معذور شہری کی گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو لوئر کرم میں امن معاہدے کی خلاف ورزی اور سڑکوں پر رکاوٹیں نظر نہیں آ رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک معذور شہری کا اکیلے دھرنا دینا حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.