سرگودھا میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
سرگودھا میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان لڑکی کو ویرانے میں پھینک کرفرارہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سرگودھا تحصیل شاہ پورمیں لڑکی کو بیرون ملک نوکری کے لیے انٹرویو کا جھانسا دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا، یہ واقعہ تحصیل شاہ پور میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان لڑکی کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے، متاثرہ لڑکی کا والد رکشہ چلاتا ہے، تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لڑکی کواسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاع ملنے پر ڈی پی او سرگودھا اسپتال پہنچے اور لڑکی کے والدین سے ملاقات کی۔
ڈی پی او کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی سرکل مضروبہ کے علاج معالجہ کی نگرانی کر رہی ہیں، تھانہ جھال چکیاں میں اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ڈی پی او صدر کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.