Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

کراچی کے لنڈا بازار میں آتشزدگی، 20 سے زائد پتھارے جل گئے

بازار میں کھڑی چار موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا
شائع 23 فروری 2025 10:15am

کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں واقع لنڈا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

آگ لگنے کے باعث 20 سے زائد پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے، جبکہ بازار میں کھڑی چار موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

karachi

Landa Bazar Fire

Light House Fire