کامونکی میں لوہا پگھلانے کے دوران حادثے میں چارمزدور جاں بحق
کامونکی میں لوہا پگھلانے کے دوران حادثے میں چارمزدور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
کامونکی میں فیکٹری میں لوہا پگھلانے کے دوران مزدوروں پر لوہا گرگیا۔ واقعے میں چار مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق واقعے میں 3 مزدور زخمی بھی ہوئے، مزدور لوہا پگھلانے کی بھٹی پر کام کر رہے تھے۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں2 بھائی بھی شامل تھے۔
حادثہ کامونکی میں دیوان روڈ پرواقع لوہے کی فیکٹری میں پیش آیا، زخمی ہونے والے مزدوروں کو طبنی امداد دی جا رہی ہے۔
قصور حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق
دوسری جانب قصور کے علاقے رائے ونڈروڈ کھارا موڑ کے قریب وین نالے میں جا گری جس کے باعث آٹھ افراد جاں بجق ہوگئے۔ حادثے میں دو زخمی ہوئے۔
امدادی کاررائی کے بعد لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونےوالوں میں خواجہ سرا بھی شامل تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار افراد شادی کی تقریب سے قصور واپس آ رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
Comments are closed on this story.