Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
23 Shawwal 1446  

آسٹریلیا میں الیکٹرک سائیکل کے بیٹری حادثے میں جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ غم سے نڈھال، میت کی جلد واپسی کی اپیل

حیدر علی ڈھائی سال قبل تعلیم کے لیے آسٹریلیا گیا تھا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ الیکٹرک سائیکل پر پیزا ڈیلیوری کا کام بھی کرتا تھا
شائع 20 فروری 2025 11:53am

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چارجنگ کے دوران الیکٹرک سائیکل کی بیٹری میں ہوئے دھماکے سے لگنے والی آگ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی طالبعلم حیدر علی کا تعلق علی پور چٹھہ کے نواحی علاقے نائی والا چٹھہ سے تھا۔ حیدر علی کے والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی میت پاکستان لانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ 23 سالہ حیدر علی ڈھائی سال قبل تعلیم کے لیے آسٹریلیا گیا تھا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ الیکٹرک سائیکل پر پیزا ڈیلیوری کا کام بھی کرتا تھا۔ رات ااس کے کمرے میں چارجنگ پر لگی الیکٹرک سائیکل کی بیٹری زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں آگ لگی اور حیدر علی جان کی بازی ہار گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی حیدر علی کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ غم اور اذیت کے ان لمحات میں حکومت ان کے دکھوں کا مداوا کرے اور میت کی جلد از جلد واپسی یقینی بنائی جائے۔

Australia

Haider Ali

E Bike Battery Fire