Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج، سیکرٹریٹ کے دروازے بند کردئے

احتجاج ختم نہ کرنے پر متعدد مظاہرین گرفتار
شائع 20 فروری 2025 10:16am

اسلام آباد میں وفاقی سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کے دونوں گیٹس بند کر دیے، جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری سیکرٹریٹ چوک پہنچ گئی۔ پولیس حکام نے ملازمین کو دروازے کھولنے کی وارننگ دی اور احتجاج ختم نہ ہونے پر متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، اپ گریڈیشن، پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں فرق کے خاتمے اور معذوری الاؤنس 10 فیصد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اساتذہ کے لیے 25 فیصد ری بیٹ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مختلف آپشنز پر غورکر رہے، ابھی احتجاج کافیصلہ نہیں ہوا، جنید اکبر

گزشتہ روز حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، جب وزارت خزانہ کے حکام نے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اس تاخیر کی وجہ آئی ایم ایف قرض سے متعلق شرائط کو قرار دیا ہے۔

اسلام آباد

Federal Employees Protest