ضلع کرم: تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی کا تخمینہ 48 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا کابینہ کو بریفنگ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24 ویں اجلاس کو ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سیکیورٹی اور امداد کی فراہمی کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
کرم میں بدامنی کے واقعات میں 189افراد جانیں گنوا بیٹھے۔ تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی پر 48 کروڑ روپے کا تخمینہ بھی لگایا گیا، خیبرپختونخوا کابینہ کو بریفنگ میں اعدادو شمار پیش کر دئیے گئے۔
کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی، لوٹ مار کے دوران ہیلی کاپٹر کی جوابی کارروائی
صوبائی کابینہ کے 24 واں اجلاس میں ممبران کو کرم میں امن وامان کی بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال اکتوبر سے کرم میں بدامنی کے مختلف واقعات میں 189 افراد جاں بحق ہوئے۔
راستوں کی بندش کی وجہ سے علاقے میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے لئے اب تک 718 گاڑیوں پر مشتمل 9 قافلے بھیجے جاچکے ہیں۔
باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق
کرم میں امن کی بحالی کے لئے کابینہ کے فیصلے اور امن معاہدے کے تحت کرم میں بنکرز کو مسمار کرنے پر کام جاری ہے۔
اب تک 151 بنکرز مسمار کئے جا چکے ہیں جبکہ علاقے میں قائم تمام بنکرز کو مسمار کے لئے 23 مارچ کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔
تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی، جبکہ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کرم روڈ کی سکیورٹی کے لئے خصوصی سیکیورٹی فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
مجموعی طور پر کرم روڈ پر 120 سیکیورٹی پوسٹوں کا قیام اور سیکیورٹی پوسٹوں پر تعیناتی کے لئے 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری بھی ہو چکی ہے، جس کے لئے 764 ملین روپے مالیت کے ضروری سازو سامان فراہم کئے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.