Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

قلات: حضرت علی کے نام سے منسوب مسجدقدیم طرز تعمیر کا شاہکار

حضرت عارث بن مرعہ کی قیادت میں اسلامی لشکر نے قلات فتح کیا اور مسجد کی بنیاد رکھی
اپ ڈیٹ 17 فروری 2025 07:42pm

بلوچستان کے ضلع قلات میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے دور میں صحابہ کرام کے دست مبارک سے تعمیر شدہ جامع مسجد قدیم طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔

خلیفہ چہارم حضرت علی کے دور میں حضرت عارث بن مرعہ کی قیادت میں اسلامی لشکر نے قلات کو فتح کیا اور مسجد کی بنیاد رکھی، یہ مسجد آج بھی حضرت علی کے نام سے منسوب ہے۔

پانچ فٹ چوڑی دیواریں لکڑی کے دروازے، پانچ محرابیں اور ان پر خط کو فی میں تحریر اسمائے حسنہ آج بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

صحابہ کرام کے ہاتھوں سے تعمیر شدہ ساڑھے 1300سال قدیم مسجد آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے، ملک بھر سے سیاحت قدیم تاریخی مسجد میں آکر نوافل ادا کرتے ہیں۔

بلوچستان کے قدیم شہر قلات کو روایات کا امین سمجھا جاتا ہے، اس شہر کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے برصغیر کے پہلے شہر کا درجہ بھی حاصل ہے۔

بلوچستان

cm balochistan

Qalat