Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار

غلام مرتضیٰ جتوئی پر پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول زرداری نامی شخص کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا
اپ ڈیٹ 17 فروری 2025 05:20pm

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول زرداری نامی شہری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا۔ واضح رہے کہ یہ بلاول پی پی رہنما نہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا کیس زیر سماعت ہے، مگر وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔

حکام کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف نان بیل ایبل وارنٹ موجود تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو 27 تاریخ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Ghulam Murtaza Jatoi Arrested