Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا
شائع 12 فروری 2025 12:23pm

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کرتے ہوئے انہیں انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ختم کر دی۔

2023 میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہو گئی تھی۔ تاہم، انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی نااہلی کے خلاف اپیل کو نمٹا دیا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس پر عائد پابندی ختم ہو گئی۔

Sardar Tanveer Ilyas