چیمپئنز ٹرافی 2025: شارع فیصل پر 48 روز تک پارکنگ پر پابندی عائد
تمام عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا
کراچی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران شارع فیصل پر ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، 9 فروری سے 28 مارچ تک شارع فیصل کے دونوں اطراف تمام سروس روڈز پر گاڑی اور موٹر سائیکل پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنی عمارتوں کے سامنے یا سروس روڈ پر پارکنگ نہ ہونے دیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں گاڑیاں اٹھا لی جائیں گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Icc Champions Trophy 2025
مقبول ترین
Comments are closed on this story.