Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

اسلام آباد میں پولیو مہم کا تیسرا روز مکمل، 3 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

پولیو ٹیمز کی جانب سے 413 انکاری کیسز کو بھی کور کر لیا گیا
شائع 05 فروری 2025 11:52pm

وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز مکمل ہوگیا، پولیو ٹیمز نے 66 فیصد ہدف حاصل کرتے ہوئے 3 لاکھ 4 ہزار 306 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

پولیو ٹیمز کی جانب سے 413 انکاری کیسز کو بھی کور کر لیا گیا، اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ مہرین بلوچ کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں انکاری کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پولیو ورکرز کو درپیش چیلنجز کا جائزہ کیا گیا۔

اے ڈی سی ایسٹ کی شہریوں سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اے ڈی سی ایسٹ مہرین بلوچ کا کہنا تھا کہ والدین کی ذرا سی غفلت بچوں کا مستقبل غیر محفوظ کر سکتی ہے، آئیں مل کر انسداد پولیو مہم کامیاب بنائیں۔

مہرین بلوچ نے کہا کہ پولیو ٹیمز نے 66 فیصد حدف حاصل کرتے ہوئے 3 لاکھ 4 ہزار 306 بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔

Polio Cases

اسلام آباد

polio campaign

Polio Virus