Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
17 Shawwal 1446  

ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک ٹائمز سمیت چار میڈیا اداروں کو پینٹاگون کے دفاتر خالی کرنے کا حکم

نیشنل پبلک ریڈیو، این بی سی نیوز اور پولیٹیکو کو بھی 14 فروری تک پینٹاگون چھوڑنے کی ہدایت
شائع 05 فروری 2025 06:14pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے نیویارک ٹائمز سمیت چار میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں موجود اپنے دفاتر سے ہٹانے کا حکم دیا ہے

اس فیصلے کے تحت نیشنل پبلک ریڈیو، این بی سی نیوز (کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت) اور پولیٹیکو کو بھی 14 فروری تک پینٹاگون چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ اقدام ایک سرکاری میمو کے ذریعے سامنے آیا، جس میں بتایا گیا کہ ان اداروں کی جگہ نیو یارک پوسٹ، ون امریکہ نیوز نیٹ ورک، بریٹ بارٹ نیوز نیٹ ورک اور ہف پوسٹ نیوز کو مخصوص دفاتر دیے جائیں گے۔

میمو کے مطابق، ہر سال ایک نیا میڈیا ادارہ پینٹاگون پریس کور کے رکن کے طور پر نامزد کیا جائے گا، تاکہ مختلف نیوز ایجنسیز کو وہاں رپورٹنگ کا موقع دیا جا سکے۔

یہ فیصلہ اس وقت آیا جب نیویارک ٹائمز نے ایک کھلا خط شائع کیا، جس میں اخبار نے ایماندارانہ رپورٹنگ کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس کے علاوہ، نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹنگ میں کئی ایسی شہ سرخیاں شائع کیں، جن سے تاثر ملا کہ نو منتخب صدر ٹرمپ اختیارات کی منتقلی کے عمل میں مشکلات کا شکار ہیں۔

TRUMP ADMINISTRATION

Amrica

Media organazation

Remove 4 outlets