Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

اُستاد کی ریٹائرمنٹ پر طلبا کا جذباتی خراجِ تحسین، انوکھا انداز وائرل

اسد اللہ کی محنت اور لگن کے باعث طلبا ان سے بےحد محبت کرتے تھے
شائع 02 فروری 2025 09:34am

پاکپتن میں ایک اسکول ٹیچر کی ریٹائرمنٹ پر طلبا نے انوکھے انداز میں انہیں الوداع کہا، جس کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ طلبا نے کتابوں کے سائے میں اپنے استاد اسداللّہ کو رخصت کیا، جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

اسداللّہ نے 32 سال تک تدریس کے شعبے میں خدمات انجام دیں اور کالونی ایریا اسکول میں بطور استاد فرائض سرانجام دیتے رہے تھے۔ ان کی محنت اور لگن کے باعث طلبا ان سے بےحد محبت کرتے تھے، جس کا اظہار ان کی الوداعی تقریب میں والہانہ انداز میں کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے استاد کے ساتھ طلبا کی محبت اور خلوص کو سراہا اور اسے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔

Students good bye to teacher