Aaj News

پیر, مارچ 10, 2025  
09 Ramadan 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر بم دھماکہ، چار اہلکار اور ایک سویلین شہید

لیویز کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکار ایک ٹرک چوری کے کیس میں ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے
شائع 02 فروری 2025 08:24am

بلوچستان سے ملحقہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئے بم دھماکے میں بلوچستان لیویز فورس کے چار اہلکاراور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ کلاچی موڑ کے مقام پر پیش آیا۔ گاڑی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس گئے۔

شہدا میں ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی کی لیویز فورس کے نائب رسالدار نور احمد کاکڑ، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان، سپاہی بلال احمد اور گاڑی کا سویلین ڈرائیور شامل ہے۔

لیویز کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکار ایک ٹرک چوری کے کیس میں ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔

قلات میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 18 اہلکار شہید

لیویز کے مطابق تیرہ جنوری کو ایک ٹرک چوری ہوا تھا جسے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے برآمد کرکے خانوزئی لیویز کو اطلاع دی تھی۔ نائب رسالدار نور احمد ٹرک وصول کرنے کے لیے ہفتے کی صبح خانوزئی سے نجی گاڑی میں تین سپاہیوں اور ڈرائیور کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے ان پر حملہ ہوگیا۔

ڈی جی خان؛ پولیس نےچیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

دھماکے سے پہلے گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ پشین لیویز کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔

Dera Ismail Khan

bomb blast

Levy's Force