کرم سے 100 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
کرم سے 100 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنارپہنچ گیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں، بالش خیل،خارکلی مزید4 مورچے مسمارکردیئے گئے، قافلے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر تاجر برادری کا ایک بڑا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق، اس قافلے میں سو سے زائد گاڑیاں شامل تھیں، جو اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان لے کر پہنچی ہیں ۔
ضلع کرم کے متاثرین کیلئے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان تیار
کرم میں کل قافلے کی روانگی کیلئے انتظامات، اسلحہ جمع کرانے کا ٹائم فریم جاری
ذرائع کے مطابق قافلے کی بحفاظت نقل و حرکت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
قافلے میں بنیادی اشیائے ضروریہ، جن میں آٹا، چاول، دالیں، تیل، چینی اور دیگر غذائی اجناس شامل تھیں، اس کے علاوہ، روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء بھی قافلے میں موجود تھیں۔
دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیاں کرکے آج لوئر کرم، بالش خیل اور خار کلی میں متحارب فریقین کے مزید چار مورچے مسمار کر دیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج کی کارروائی کے بعد اب تک مجموعی طور پر 20 مورچے گرائے جاچکے ہیں، جبکہ مستقبل میں فریقین کے مزید بنکرز بھی مسمار کیے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.