Aaj News

ہفتہ, فروری 22, 2025  
23 Shaban 1446  

امریکی خاتون کو کراچی بلاکر خود فرار ہونے والے نوجوان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

امریکی خاتون سے شادی کا خواہشمند نابینا بزرگ شہری کی خاتون سے ملاقات کی کوشش
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2025 02:40pm
The Boy Who Invited the American Woman to Karachi Revealed - Breaking - Aaj News

امریکی خاتون کی کراچی کے علاقے گارڈن آمد پر فرار نوجوان احمد ندال میمن سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ احمد ندال امریکی خاتون کو جھانسہ دے کر فیملی کے ہمراہ گھر سے فرار ہوا، گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر بھی ماری، خاتون اونیجا نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کر رہی، میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں ہم نے امریکی ریاست یوٹاہ میں آن لائن شادی کی ہے۔

وہیں نوجوان ندال میمن کے فلیٹ سے فرار کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ نوجوان امریکی خاتون کو جھانسہ دے کر فیملی کے ہمراہ ہوا۔

فوٹیج میں دکھایا گیا کہ فرار ہوتے ہوئے نوجوان کی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر بھی ماری، گاڑی کا رنگ سلور تھا۔

فوٹیج کے مطابق احمد ندال میمن گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا، نوجون نے کیپ اور ہڈی سے چہرہ چھپایا ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑی احمد ندال کے نام پر ہی ہے، احمد ندال میمن شام 4:30 بجے فلیٹ سے روانہ ہوا جبکہ نوجوان گارڈن اور نبی بخش پولیس کے سامنے فرار ہوا۔

امریکی خاتون کی خصوصی گفتگو

امریکہ سے کراچی آئی خاتون اونیجا نے کہا کہ یہ جگہ محفوظ بنانا اور یہاں ایک گھر بنانا ہے۔ اونیجا کا کہنا تھا کہ میں پیسوں کے لیے شادی نہیں کر رہی کیونکہ پیسہ کچھ نہیں ہے، اور میرے پاس پیسہ ہے اور یہاں بھی سب کے پاس پیسہ ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں، ابھی تک ہمارے بچے نہیں ہیں، ہم نے امریکی ریاست یوٹاہ میں آن لائن شادی کی تھی۔

نابینا بزرگ شہری کی خاتون سے شادی کی خواہش

دوسری جانب امریکی خاتون سے شادی کا خواہشمند نابینہ بزرگ شہری کی خاتون سے ملاقات کی کوشش کی گئی۔ بزرگ شہری نے کہا کہ میرا نام شریف شیرانی ہے اس خاتون کے حوالے سے اطلاع ملی تو میں شادی کے لیے یہاں پہنچا میں اس خاتون سے شادی کرکے امریکہ جانا چاہتا ہوں جب میں اس خاتون سے شادی کروں تو یہ میرے گھر والوں کو پچاس ہزار ڈالر فراہم کرے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کی حفاظت کے لیے خواتین پولیس اہلکار تعینات ہیں امریکی خاتون کو کوئی فلاحی ادارہ رکھنے کے لیے تیار نہیں۔

بلڈنگ کے مکین پریشان

کراچی کے 19 سالہ لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر امریکہ سے کراچی آئی امریکی خاتون نے گارڈن میں لڑکے کے اپارٹیمنٹ کے نیچے ڈیرے ڈال دیئے۔ لڑکا گھر میں تالہ لگا کر فیملی سمیت غائب ہوا۔

پولیس اہلکار رات بھر خاتون کے ساتھ موجود رہے، جبکہ بلڈنگ کے مکین صورتحال سے پریشان ہوگئے حکومت سے جلد اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی خاتون نے پہلے امریکہ جانے سے انکار کیا اور پھر ایئرپورٹ سے گارڈن میں نوجوان کی بلڈنگ کے نیچے پہنچ گئی جہاں شہری بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

اس معاملے میں پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں، پولیس خاتون کوسمجھا بجھا کر وہاں سے لیکر گئی لیکن چند گھنٹوں بعد خاتون دوبارہ وہیں آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمارت کے مکین بھی صورتحال سے پریشان ہوکر کہتے ہیں کہ وہ لڑکا تو فیملی کے ساتھ غائب ہے لیکن بلڈنگ والوں کو پریشانی ہورہی ہے انتظامیہ اس مسئلے کو جلد حل کرے۔

امریکا سے بے وفا عاشق کی تلاش میں آنے والی خاتون کراچی پولیس کیلئے دردِ سر بن گئی

رات گزرنے کے بعد دن نکل آیا مگر امریکی خاتون بلڈنگ میں ہی موجود ہے اور اس کی حفاظت پر دو لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ یونین نے اہل محلہ کے شغل میلے سے بچنے کے لیے بلڈنگ کا مرکزی دروازہ بند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اونیجا نامی امریکی خاتون نے فلیٹس کی پارکنگ میں گزشتہ شام سے دھرنا دے رکھا تھا، خاتون نے 20 ہزار ڈالر اور پاکستانی شہریت کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا دو بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی۔

PAKISTANI BOY

american woman