محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق نئی پیشگوئی کردی
ملک کے بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔
اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مری، گلیات اور گردونواح میں بر فباری ہو سکتی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
تیاری کرلیں! ملک کے مختلف علاقوں میں بادل ٹوٹ کر برسنے والے ہیں
ملک میں کڑاکے کی سردی، پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آگیا، سیاحوں کیلئے شوگران روڈ بحال
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2، قلات میں منفی 3، زیارت میں منفی 4 اور ژوب میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 10، تربت میں 13، نوکنڈی میں 4 ، چمن میں صفر،گوادر میں 10 اور جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed on this story.