Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

وادی نیلم کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بحال، ایمرجنسی میڈیکل ٹیم اور سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا

متاثرہ علاقوں میں مریضوں کے فوری علاج کا سلسلہ شروع
شائع 26 جنوری 2025 08:31am

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہوگیا ہے۔

کیل سے تاوبٹ تک سڑک بحال ہوتے ہی موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھیجی گئی ایمرجنسی ریسپانس میڈیکل ٹیم اور میڈیکل سے متعلق سامان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا۔

تین روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سخت سردی سے متاثرہ علاقوں بھیجی تھی۔

گلیات کے جنگل میں آتشزدگی سے مکانات سمیت ہزاروں درخت خاکستر

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت عامہ نے میڈیکل ایکیوپمنٹ، الٹرا ساؤنڈ مشین، ڈلیوری ٹیبل، ڈلیوری کیٹس سمیت گائنی اور میڈیکل ایمرجنسی کا دیگر سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا۔

ایمر جینسی رسپانس میڈیکل ٹیم نے متاثرہ علاقوں میں مریضوں کے فوری علاج کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

snow fall

Neelum Valley