Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

کرم میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد، قافلہ پہنچ گیا

پارا چنار میں تجارتی سامان کا قافلہ پہنچتے ہی شہریوں کی قطاریں لگ گئیں
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2025 04:35am

کرم کے علاقے بگن میں قیام امن کے لیے جاری سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے، اس کے علاوہ کرم میں دونوں فریقین کے دستخط شدہ امن معاہدے کے مطابق آئندہ بھی کسی واقعہ کے نتیجے میں شر پسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، پارا چنار میں تجارتی سامان کا قافلہ پہنچتے ہی شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کرم کے علاقے بگن میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس، دیگر سیکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔

سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

کرم میں قافلے پر حملے کی تفصیلات، 2 سیکیورٹی اہلکار، 6 ڈرائیورز شہید ہوئے، 6 حملہ آور مارے گئے

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں دونوں فریقین کے دستخط شدہ امن معاہدے کے مطابق آئندہ بھی کسی واقعہ کے نتیجے میں شر پسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔

پس منظر

واضح رہے کہ 2024 کے آخری مہینوں میں ضلع کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں مسافر بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں مسلح قبائلی تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

متحارب فریقین کی جانب سے راستوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے کرم ایجنسی میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگامی طور پر امدادی سامان پارا چنار بھیجا تھا۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں سے فریقین امن معاہدے پر متفقق ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا قافلہ پارا چنار روانہ ہوا تھا، تاہم بگن کے قریب قافلے پر حملہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ 4 ڈرائیورز جاں بحق ہوگئے تھے۔

لوئر کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

پارا چنار جانے والے قافلے پر فائرنگ اور لوٹ مار کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

صوبائی حکومت نے اس واقعہ کے بعد فوری اہم اجلاس بلایا اور کرم کے مخصوص علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا تھا۔

علاوہ ازیں پارا چنار میں تجارتی سامان کا قافلہ پہنچتے ہی شہریوں کی قطاریں لگ گئیں، قافلے میں فروٹ سبزی، مرغی اور ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

district kurram

Kurram Clashes

Kurram Situation

Bagan

Lower Kurram Operation