Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

لائنز ایریا میں کنڈے ہٹانا مہنگا پڑگیا، تشدد اور پتھراؤ سے 4 کے الیکٹرک ملازمین زخمی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کشیدگی پر قابو پایا
شائع 21 جنوری 2025 06:16pm

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بجلی کے کنڈے ہٹانا مہنگا پڑگیا، مشتعل ہجوم نے کے الیکٹرک عملے کو گھیر لیا، مبینہ طور پر تشدد اور پتھراؤ کے الیکٹرک 4 ملازمین زخمی ہوگئے۔

شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا اے بی سینیا لائن میں کے الیکٹرک عملے کو بجلی کے کنڈے کاٹنے پر کشیدگی پھیل گئی، مشتعل ہجوم نے عملے کو گھیر لیا، مکینوں نے مبینہ طور پر تشدد اور پتھراؤ کیا۔

کراچی: رفاہ عام سوسائٹی میں مبینہ غیرت کے نام پر دوہرا قتل، مقتولہ کا والد گرفتار

مشتعل ہجوم کے پتھراؤ اور تشدد سے کے الیکٹرک کے 4 ملازمین زخمی ہوگئے، واقعہ جی آر او فلیٹس کے قریب پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کشیدگی پر قابو پایا۔

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان مارے گئے

بریگیڈ پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پہنچا تھا، کے الیکٹرک ملازمین یا انتظامیہ نے تاحال قانونی کارروائی کے لئے رجوع نہیں کیا۔

کراچی میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آسکی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اے بی سینیا لائن میں پیش آئے واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، جس کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔

karachi

K Electric

Karachi Police

Energy Sector