Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

بلوچستان میں قتل و غارت صوبے سے نہیں پاکستان سے دشمنی ہے، وزیراعظم

تمام اشاریے خوش آئند ہیں، درست راستے پر قائم رہیں گے تو معیشت مضبوط ہوگی، وزیراعظم
شائع 21 جنوری 2025 02:04pm

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن جان لیں وہ بلوچستان کےعوام کے خلاف جارہے ہیں، پاکستان کےخلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے، جو دشمنی پر اترے ہوئے ہیں انہوں نے قتل وغارت کا بازار گرم کر رکھا ہے، قتل وغارت کرنے والے بلوچستان نہیں بلکہ پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بند ہو، 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، شہروں کے شہر تباہ ہوگئے، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہے تو چلتا ہوا کیس بینچ سے واپس لے لیا جائے، عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی، جسٹس منصور علی شاہ

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نےغزہ میں جنگ بندی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی ہے، پاکستان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کیلئے امدادی سامان بھجوایا گیا، غزہ کی دوبارہ تعمیری نو کا مرحلہ آنے والا ہے، ہم بھی اس میں تعاون کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیو گوادر ایئرپورٹ کا مکمل فعال ہونا خوش آئند ہے، چین کی طرف سے 230 ملین ڈالر کی گرانٹ سے نیو گوادر ایئرپورٹ تعمیر ہوا۔

ٹرمپ کی تقریر تعمیری ، ہمارے سیاسی لوگ امریکا سے بڑی امیدیں لگا لیتے ہیں، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ تمام اشاریے خوش آئند ہیں، درست راستے پر قائم رہیں گے تو معیشت مضبوط ہوگی۔ فتنہ الخوارج کے حوالے جو کاوشیں جاری ہیں وہ قابل ستائش ہیں، پاکستان کے عوام شہدا کے شکر گزار ہیں ان کا قرض نہیں اتارا جاسکتا، شہدا کی قربانیوں کی جتنی تعظیم کی جائے کم ہے۔

PM Shehbaz Sharif