Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں آج بھی سرد ہواؤں کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
شائع 18 جنوری 2025 12:08pm

کراچی میں آج بھی سرد ہواؤں کا راج ہے، شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شہر میں اس وقت موسم سرد ہے اور موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے، شمال مشرق سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد میں فضائی معیار مضر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

Karachi Winter